دفتر اعمال
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - اعمالنامہ، وہ کتاب جس میں اعمال کی تفصیل ہو۔ (جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دفتر' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم 'عمل' کی جمع 'اعمال' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر